پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
754

پیرمحل ( نامہ نگار )اوباش نے گھر میں داخل ہوکر شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کانشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع نواب بھوتی کی رہائشی شادی شدہ خاتون سمیر ابی بی زوجہ اللہ بخش کو محمد جمشید ولد احمد یار نے گھر میں اکیلی پاکر گھر میں داخل ہوکر زبردستی زیادتی کانشانہ بنایا اور فرارہوگیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) اوولوڈ ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے چلانے پر ڈرائیور گرفتارمقدمہ درج محمد ساجد سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت چک نمبر757گ ب کے قریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد عرفان ولد محمد اکرم کو اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے چلانے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) نقد رقم کے عوض 48لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق قمر عباس ولد ولی محمد سے آصف رضا ولد بہزور علی نے 48لاکھ روپے وصول کرکے نقد رقم دینے کی بجائے 48لاکھ کا چیک دید یا جوبنک سے کیش کروانے پر اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر چیک مسترد ہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیرد فعہ 489Fت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں