ضلع کونسل کے زیر اہتمام ماہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ماہ صفائی کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کیا

0
378

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل / ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ضلع کونسل کے زیر اہتمام ماہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ماہ صفائی کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ ،محمد عباس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی یہ صفائی مہم ایک احسن اقدام ہے،ضلعی انتظامیہ شہر کی صفائی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ضلع کونسل کے ملازمین اور سینٹری ورکرز ہمارے معاشرے کے ہیرو ہیں،شہری علاقوں سے باڈوں کا خاتمہ کروایا جا رہا ہے،تجاوزات کا خاتمہ اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر اور دیہات کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ گلی محلوں، مین شاہرات اور پارکس کی خراب لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا۔قبرستانوں، مساجد، مزارات اور دیگر مذہبی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پارکس، کھیل کے میدانوں، گرین بیلٹس اور لاری اڈوں کی صفائی اور خوبصورتی پر کام کیا جائے گا۔سیوریج لائنوں کی صفائی او مین ہولز کو بھی کور کیا جائے گا۔چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ نے کہا کہ ضلع بھر میں صفائی کا جامع پلان مرتب کرلیاگیا ہے جس شہریو ں کو بہترین صاف ستھرا ماحول فراہم کیاجائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں