ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کی ریونیو معاملات سے متعلق شکایات کا ایک ہی جگہ پر ازالہ جاری

0
1169

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کی ریونیو معاملات سے متعلق شکایات کا ایک ہی جگہ پر ازالہ جاری ہےـ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی جانب سے ڈی سی آفس کے لان میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیاـریونیو عوامی خدمت کچہری میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر، انچارج لینڈ ریکارڈ ، تحصیلداراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ عوامی خدمت ریونیو سروسزکے دو ران شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرائ،انتقالات کے اندراج،رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستیں پیش کی گئیںجس پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ عوام کی دادرسی کیلئے ایک چھت تلے پٹواری سے ڈپٹی کمشنر تک موجود ہیں ہر ماہ کے پہلے دو روز کھلی کچہری میں شہریوں کو درخواستوں پر ریلیف دیا جاتا ہے درستگی ریکارڈ،اجراء فرد اور رجسٹری سمیت تمام سہولیات ریونیو کچہری میں مسیر ہیںـڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈومیسائل کا اجراء اور معائنہ ریکارڈ کی سہولت بھی دی گئی ہےـڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تحصیلدار اور اے ڈی ایل آر کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں فوری نمٹایا جائےـدریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی کمالیہ ، گوجرہ اور پیر محل میں بھی ریونیو کچہریوں کا انعقاد کیا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں