حکومتی ہدف کو ہر صورت پورا کرنے کیلئے ہر فرد کو ریڈ مہم پر ڈوز لگانے میں کو ئی کوتاہی نہ کریں

0
713

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا ویکسی نیشن کیلئے ریچ ایوری ڈور مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ہدف کو ہر صورت پورا کرنے کیلئے ہر فرد کو ریڈ مہم پر ڈوز لگانے میں کو ئی کوتاہی نہ کریں ۔ انہوں نے ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر ویکسی نیشن موبائل اور فکسڈ ٹیموں کی حاضری اور ویکسی نیشن کا ریکارڈ چیک کیا جائے اور ویکسی نیشن سے انکاری افراد بارے فوری انتظامیہ کو رپورٹ کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر ،اسسٹنٹ کمشنر ز ضحی شاکر،حسن نذیر،زریاب ساجد،عبداکریم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،نمائندہ ڈبلیو ایچ او،ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایچ اوز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ویکسین کی کم شرح والے علاقوں میں بہتر رفتار والے علاقوں سے ٹیمیں بھجوائی جائیں روزانہ کے لئے دیا جانے والا پہلی دوسری ڈوز کا ہدف ہر صورت حاصل جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں مہم کو خود مانیٹر کریں 12سال سے زائد عمر کا ہر فرد خود کو ویکسین لگوا کر کورونا سے محفوظ بنائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں