ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

0
594

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ٹوبہ سے گوجرہ تک روڈ پر آئی کیٹ اور سپیڈبریکر لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کام کی رفتار اور کوالٹی کا جائزہ لانے کے حوالے سے سائٹ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی افسران خود کو فیلڈ میں رکھیں اور اپنی نگرانی میں کام کروائیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزید کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے تمام اقدامات بروئے کار لا جا رہے ہیں۔ شہر کی تمام اہم شاہراں پر سپیڈ لیمیٹ بورڈ بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں۔جس پر سپیڈلیمیٹ کے ساتھ آگاہی ہدایات بھی درج ہوں گی۔اس کے علاوہ تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ شہر میں ممنوع ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کے پاسداری کریں، اوور سپیدنگ سے پرہیز کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں