لیڈی منشیات فروش سمیت4 ملزمان گرفتار1من15کلو گرام چرس برآمد

0
954

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پرٹوبہ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ
لیڈی منشیات فروش سمیت4 ملزمان گرفتار1من15کلو گرام چرس برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میںایس ایچ او تھانہ رجانہ شبیر احمد ایس آئی معہ محمد رفیق اے ایس آئی،عرفان نور اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈبانوالہ پل رجانہ روڈ پر ناکہ بندی کر کے ایک کیری ڈبہ نمبریAGX738کو روک کر تلاشی لی جس میں سوار 4ملزمان سے مجموعی طور1من 15کلو گرام چرس برآمد ہوئی ۔ملزمان کی شناخت، ڈرائیور کیری ڈبہ حلیم ولد بشیر قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 725گ ب 2۔ نعیم ولد نذیر قوم فقیر سکنہ292ج ب 3۔ شفیق ولد اللہ دتہ قوم راجپوت سکنہ725گ ب4۔ خاتون ثمینہ کوثر زوجہ اکرم قوم کھوکھر سکنہ گجرات کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ صوبہ خیبر پختونخواہ سے منشیات لاکر پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتے ہیں۔ان کا ذریعہ معاش یہی ہے۔ پولیس اور دیگر ایجنسیوں سے بچنے کی خاطر سپلائی کے دوران عورت کو ساتھ لے جاتے ہیں۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ عوام الناس نے ان خطرناک مجرموں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹوبہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا ٹوبہ پولیس کی اولین ترجیح ہے،نجیب الرحمان ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں