سال 2022کی پہلی پانچ روزہ انسدادپولیومہم28فروری تا 4مارچ جاری رہے گی

0
328

 ٹوبہ ٹیک سنگھ( )سال 2022کی پہلی پانچ روزہ انسدادپولیومہم28فروری تا 4مارچ جاری رہے گی۔ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کی پیشکی تیاریاں شروع کردیں۔ آئندہ مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے تین لاکھ33ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع میں انسدادپولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے1158 موبائل ٹیمیں،فیکسیز ٹیمیں106 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی، انسداد پولیوکے دوران مجموعی طور پر انسداد پولیو ورکرز ڈیوٹی دینگے، نگرانی کیلئے یو سی ایم اوز کی تعداد ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سمیت دیگر امراض سے بچانا انتہائی اہم ذمہ داری ہے جس میں معمولی سی کوتاہی کی گنجائش نہیں،پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے، لہذا لاپرواہی اورغیر ذمہ داری سے گریز کیا جائے۔ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے انجام دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہاکہ28فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی خصوصی مہم میں والدین ذمہ داری کا ثبوت دیں اوراپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہربچے کوپولیوکے دو قطرے پلو اکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ باربار پولیو مہم کا مقصد اس موذی مرض کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ و ہ انسداد پولیو مہم کی جامع مانیٹرنگ کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری متحرک رہے گی جبکہ دوران مہم والدین سے قطرے پلوانے کے عمل کی مکمل تصدیق بھی کی جائیگی ۔ غفلت اور سستی کی صورت میں کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام دیہی و بنیادی مراکزپر ہیلتھ سروسز کا معیار بہتر بنانے کی تاکید بھی کی۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر ،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن نذیر،سی ای او ڈا کٹر کاشف باجوہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں