ہیومن رائٹس کمیٹی کے قیام کا مقصد عوامی سروسز کے حامل اداروں میں مزید بہتری لانا ہے

0
834

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )حکومت پنجاب کی جانب سے ہیومن رائٹس کمیٹی کے قیام کا مقصد عوامی سروسز کے حامل اداروں میں مزید بہتری لانا ہے تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے بغیر محکموں کی جانب سے انہیں بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے ہومن رائٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر رائے عبد الشکور مارتھ، سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب،عامرسدھوایڈووکیٹ سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے ہیومن رائٹس کمیٹی ممبران کی جانب سے ہسپتال میں ایمبولینس کی فراہمی، سکولوں میں سہولیات اور ڈسٹرکٹ جیل میں نشاندہی کردہ مسائل اور ان کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہیومن رائٹس کمیٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کمیٹی ممبران دیگر اداروں کا بھی وزٹ کرکے اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ عوامی سہولت کے لئے مزید اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں