وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تعلیم وتدریس کے فروغ کی خاطر انقلابی اقدامات عمل میں لا رہے ہیں

0
716

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )صو بائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تعلیم وتدریس کے فروغ کی خاطر انقلابی اقدامات عمل میں لا رہے ہیں، اور پنجاب حکومت نوجوانوں کو مستقبل کے ذمہ دار شہری کی حیثیت سے دیکھنے کی خواہاںہے،کیو نکہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ،اس لئے نئی نسل کوعصر حاضر کے جدید تقاضو ںکے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی اہم ضرورت ہے ،تاکہ ترقی کی دوڑ میں ہم دیگر اقوام عالم کی صف میں شامل ہو سکیں،ملک بھر میں 100فیصد شرح خواندگی کے حصول کی خاطرسر کاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کے تعلیمی ادارے بھی تعلیم و تدریس کے فروغ کے سلسلہ میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں ،جنکی علمی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے،انہوں نے ان خیالات کااظہار دی ایمبسیڈر سکول ہائوسنگ کالو نی کے سالانہ ایچومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،معروف سائیکائٹرسٹ ڈاکٹر اشفاق احمد اسد ،مونٹیویشنل سپیکر پروفیسر وسیم گریوال ،پی ٹی آئی رہنما میاں محمد اکرم ،سابق صدر ڈسٹر کٹ بار میاں فرخ اقبال ایڈ ووکیٹ ،مصور ویلفیئر کو نسل کے صدر حافظ عباس علی ،ادارہ کے ڈائریکٹر میاں وحید انور کو کب ایڈ ووکیٹ ،پرنسپل مسز شازیہ وحید ،معروف شاعر تبسم بٹالوی ،طارق ارسلان ،میاں عاطف سعید ،سلطان سدھو ،اجمل ہارون ،شیخ عثمان سمیت ادارہ کے طلبا و طالبات ،والدین ،سٹاف اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، ادارہ کے ڈائریکٹر میاں وحید انور کوکب ایڈ ووکیٹ نے اپنے سپاس نامہ میں دی ایمبسیڈر سکولز کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارہ کے ہو نہار طلبہ و طالبات نے تعلیمی بورڈ اور دیگر امتحانات میںہمیشہ نمایا ں پو زیشنیں حاصل کر کے اپنی علمی قابلیت کا لو ہا منوایا ہے ،جو ادارہ کے اساتذہ کی محنت اور ان کی شاندار تعلیمی کار کر دگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ایم پی اے چو ہدری سعید احمد سعیدی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق فروغ تعلیم کے سلسلہ میں اربو ں روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے ، لہذا ہر محب وطن کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ نو نہال بچو ں کو زیو ر تعلیم سے ضرور آراستہ کروائیں ،تا کہ پا ک وطن علم کے نو ر سے مزین ہو سکے،اے سی ضحی شاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم مہذب معاشروں کی بنیادی اکائی ہے، کیونکہ افراد علم سے بہرہ مند ہوکر ہی ملک و قوم کا نام روشن اور ترقی و خوشحالی کی منزلوں کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں،نوجوان نسل کی بہتر تعلیم،ہمہ جہت تربیت اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے اخلاق و کردار کی تعمیر وقت کا اہم تقاضا ہے، جو انھیں زندگی کے تمام مراحل میں درپیش چیلنجز سے احسن طور پر نبرد آزما ہونے اور مثبت رویہ اپنانے کے قابل بناتا ہے،بلاشبہ قوم کا مستقبل قوم کے معماروں کے ہاتھوں ہی سنورتا ہے، جو وطن کی تعمیروترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیںبرئوے کار لاتے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائیکائٹرسٹ ڈاکٹر اشفاق احمد اسد نے کہا کہ طلبا کو مضبوط و ٹھوس تعلیمی بنیاد فراہم کرنے اور ان میں تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوںکو پروان چڑھانے کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا کردار تعلیمی مراحل کے تمام لیول پر بنیادی اہمیت کا حامل ہے ،والدین اور اساتذہ مل کر طلبا کی نفسیات و رحجان ، نصاب کی ضرورت و اہمیت اور ابلاغی و تدریسی مہارتوںکو بہتر طریق سے جانتے ہوئے ان کی ذہنی نشوونما اور کردار سازی میں ممدومعاون ثابت ہوسکتے ہیں ،پروفیسر وسیم گریوال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول ہذا کے شاندار نتائج فخر کا موجب ہیں جو طلبا کے اندر چھپی تعمیری صلاحیتوں،عزم و یقین اور ذہانت کا عکاس ہیں،انھوں نے طلبا کو اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھنے کا درس دیتے ہوئے آئندہ بھی اسی محنت اور جذبہ سے دل لگا کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،اس موقع پر طلبا و طالبات نے مختلف ٹیبلوز ،تقاریر اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے ،بعد اسزاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبا و طالبات اور بہتر رابطہ کار والدین میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں