صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

0
574

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی، مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق،ڈی پی او نجیب الرحمان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر، اے سی کمالیہ زریاب احمد کمبوہ سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور اکابرین، امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم ولادت سیدنا علی مرتضیٰ رضی اللہ عقیدت واحترام سے منانے کے حوالے سے امن کمیٹی سے مشاورت کی گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ ضلع بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضاء تمام مکاتب فکر کے علماء کی بدولت سے ممکن ہوا ہے۔یہ ہم آہنگی لاتعداد جانوں کی قربانی سے حاصل کی گئی ہے جس میں مقامی علماء نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جو دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جلوس ، مجالس اور محافل میں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا خیال رکھا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ امن تمام علماء کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی انتظامیہ اور علماء کرام کے درمیان باہمی رابطہ قائم رکھا جائے گا تاکہ منافرت پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ کہ ضلعی امن کمیٹی ایک ایسا گلدستہ ہے جس کی خوشبو سے ضلع فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے مہک رہا جس کے لئے عوام علماء کرام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی سماج دشمن کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔ ڈی پی او نجیب الرحمان نے کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں مذہبی شخصیات نے یقین دلایا کہ وہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا حسب سابق کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے اورپولیس اور ضلعی انتظامیہ سے امن و امان برقرار رکھنے میں بھرپور مشاورت جاری رکھی جائیگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں