ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پرصفائی و ستھرائی کے حوالے سے شہریوں کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے

0
795

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پرصفائی و ستھرائی کے حوالے سے شہریوں کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے اورچیف افسران بلدیہ و عملہ دن رات ضلع کو گندگی سے پاک کرنے میں مصروف نظر آرہا ہے،ان جگہوں سے بھی گندگی کے ڈھیر اٹھائے جا رہے ہیں جو سالوں سے جمع تھے۔ان تیز رفتار اقدامات کا مقصد شہریوں کو تعفن سے پاک اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے،ٹوبہ شہر و تحصیلوں میں صبح سویرے سے ہی بلدیہ عملہ اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیتا ہے،صفائی کے ساتھ ساتھ گٹروں سے گندگی و ثومہ بھی نکالا جاتا ہے اور یوں شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں۔اس عمل میں بلدیہ کی ہیوی مشینری بھی استعمال میں لائی جاتی ہیں۔دوسری طرف کمالیہ ، پیر محل اور گوجرہ میں بھی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز بھی صفائی بارے حکومتی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں