سندھلیانوالی ملتان روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کر موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکر اگئی ایک خاتون جاں بحق 13 افراد زخمی

0
788

پیرمحل( نامہ نگار ) سندھلیانوالی ملتان روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کر موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکر اگئی ایک خاتون جاں بحق 13 افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق پنڈی غازی آباد سندھلیانوالی موٹرسائیکل رکشہ میں سوار چک نمبر673گ ب جارہے تھے کہ ملتان روڈ پر26 درس موڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں انور بی بی خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ حادثہ میں 13 افراد جن میں محمد الیاس ، محمد عارف،محمد خالق، عابدہ، خالدہ،سعدیہ،امجد ظفر،عمران،، اقصی، صباح ، انور دیگر شامل زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاموٹرسائیکل رکشہ سوار پنڈی غازی آباد سندھلیانوالی میں شادی کی تقریب سے واپس چک نمبر673گ ب جارہے تھے کار کو نامعلوم خاتون چلارہی تھی پولیس نے خاتون کی نعش قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کاآغاز کردیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں