پسند کی شادی کا رنج حقیقی والد نے گلے میں رسہ ڈال کر حقیقی بیٹی کو پھانسی دے دی مقدمہ درج ملزم گرفتار

0
1175

پیرمحل( نامہ نگار ) پسند کی شادی کا رنج حقیقی والد نے گلے میں رسہ ڈال کر حقیقی بیٹی کو پھانسی دے دی مقدمہ درج ملزم گرفتار چک نمبر698/40گ ب کی رہائشی سدرہ بی بی کو اس کے حقیقی والد اللہ دتہ ولد غلام محمد نے گلے میں رسہ ڈال کر پھانسی دے کر قتل کرڈالا تھانہ اروتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا سدرہ بی بی کی شادی ایک سال قبل عبدالرحمان ولد محمد رمضان سے ہوئی جوبیرون ملک چلا گیا سدرہ بی بی نے اپنے خاوند سے طلاق لے لی تھی تین ماہ قبل گھر سے بھاگ کر قیصر عباس ولد غلام شبیر ساکن چک 124/5Lکے ساتھ شادی کرلی تھی سدر ہ بی بی کو اللہ دتہ والد 20روز قبل بذریعہ پنچایت واپس لے کر گلے میں رسہ ڈال کر قتل کرڈالا اور پولیس کو گرفتار ی دے دی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں