مصور ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام پنجابی ماں بولی دیہاڑ کے موقع پر ڈسٹر کٹ بار روم میں پنجابی محفل مشاعرہ

0
866

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )مصور ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام پنجابی ماں بولی دیہاڑ کے موقع پر ڈسٹر کٹ بار روم میں پنجابی محفل مشاعرہ منعقد ہوا ، جس کی سر پرستی میاں وحید انور کوکب ایڈ ووکیٹ نے کی ، محفل مشاعرہ میں ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق ندیم میاں ،جنرل سیکرٹری شعیب الیاس رندھاوا ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل چو ہدری اعجاز احمد،سابق صدر میاں فرخ اقبال سمیت وکلا ،علمی و ادبی شخصیات اور دیگرشہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی, اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے مذکورہ پنجابی بیٹھک کو نئی نسل کو اپنی ماں بو لی مادری زبان پنجابی سے روشناس کروانے کی شاندار کاوش قرار دیتے ہوئے مصور ویلفیئر کو نسل کے عہدیداران کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ، مقررین نے پنجابی زبان کو پرائمری سطح سے یونیورسٹی تک نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا، مذکورہ پنجابی مشاعرہ کی محفل میں نقابت کے فرائض نامور شاعر اجمل ہارون نے انجام دیئے ،جبکہ مشاعرہ میں معروف نعت گو شاعرمصور ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام ماں بولی کے عالمی دن پر ڈسٹرکٹ بار میں منعقدہ پنجابی بیٹھک تقریب میں طاہر محمود طاہر ،تبسم بٹالوی،چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ،بابا اسد خاں، میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ ،طاہر رفیق،ڈاکٹر عدنان عاصی،فرخ اقبال ایڈووکیٹ، سلیم سخی سلطانی ،صاحبزادہ احمد فیض گولڑوی، رانا حمزہ ،ملک ساجد ،غلام مصطفی پارس،طاہر عالم ہوشیار پوری،حفیظ اللہ طارق،مقبول دینہ،عبدالحمید کنول،بشیر ربانی،طارق ندیم ایڈووکیٹ،سعید سلیم سلطانی ،رانا احسان خاں،منیر منظر سمیت ضلع بھر سے آئے ہو ئے نامور شعرا کرام نے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین سے بھر پور داد وصول کی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں