24.5 C
Pir Mahal
Friday, April 19, 2024
ہوماہم خبریںاسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی...

اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ،اس لئے نئی نسل کوعصر حاضر کے جدید تقاضو ںکے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی اہم ضرورت ہے ،تاکہ ترقی کی دوڑ میں ہم دیگر اقوام عالم کی صف میں شامل ہو سکیں،ملک بھر میں 100فیصد شرح خواندگی کے حصول کی خاطرسر کاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کے تعلیمی ادارے بھی تعلیم و تدریس کے فروغ کے سلسلہ میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں ،جن کی علمی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے،انہوں نے ان خیالات کااظہار دارارقم سکولزکے سالانہ ایچومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسرسیکنڈری میاں طاہر محمود، ڈائریکٹرادارہ ہذاعثمان حبیب اور د یگر نے بھی خطاب کیا ،جبکہ تقریب میں رانا خالد محمود ،میاں عاطف سعید ،میاں زاہد پرویز اورپرنسپل مسز سندس حبیب سمیت ادارہ کے طلبا و طالبات ،والدین ،سٹاف اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، ادارہ کے ڈائریکٹر عثمان حبیب نے اپنے سپاس نامہ میں دارارقم سکولز کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارہ کے ہو نہار طلبہ و طالبات نے تعلیمی بورڈ اور دیگر امتحانات میںہمیشہ نمایا ں پو زیشنیں حاصل کر کے اپنی علمی قابلیت کا لو ہا منوایا ہے ،جو ادارہ کے اساتذہ کی محنت اور ان کی شاندار تعلیمی کار کر دگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اس موقع پر طلبا و طالبات نے مختلف ٹیبلوز ،تقاریر،ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے ،بعد ازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبا و طالبات میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

weather

Pir Mahal
clear sky
24.5 ° C
24.5 °
24.5 °
49 %
4.1kmh
0 %
Fri
24 °
Sat
33 °
Sun
36 °
Mon
37 °
Tue
37 °

Most Popular

Recent Comments

Translate »
error: Content is protected !!