پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
569

پیرمحل ( نامہ نگار )غیر قانونی گنا خریدنے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی ، بغیر ریٹ لسٹ ، کم تولنے پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق بغیر لائسنس گنا کی خرید وفروخت کرنے پر کنڈا مالک کے خلاف مقدمہ درج اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر نے دوران چیکنگ چک نمبر680گ ب میں محمد طارق ولد بشیر کوکین کمشنر کی اجاز ت کے بغیر ، لائسنس کے بغیر گنا کی غیر قانونی خرید وفروخت کرنے پر زیر دفعہ 16،17شوگرفیکٹریز کنٹرول رولز 1950کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج محمد عرفان خان انسپکٹر ماحولیات نے دوران چیکنگ بھٹہ خشت چک نمبر673 گ ب میں بھٹہ خشت مالک رمضان خان ولد دولت خان کو بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرکے عوام کی صحت عامہ کو خطرے میں ڈالنے پر زیر دفعہ 188/278/291ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا بغیر ریٹ لسٹ اور کم تولنے پر دکاندار گرفتار مقدمہ درج ساجد حسین سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے دوران چیکنگ دکانداران محمد اسرار کو چیک کیا جس نے بغیر ریٹ لسٹ اور کنڈا کے وزن میں فرق ڈال کر گراں فروشی کرنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 3/6/7ناجائز منافع خوری ایکٹ کے تحت تھانہ صدر پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوری کی تین وارداتیں بجلی میٹر ، مویشی ، ٹیوب ویل موٹر چوری مقدمات درج مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر671/12گ ب کے رہائشی محمد اختر ولد فضل حق نے چک میں آٹا چکی لگارکھی ہے نامعلوم چور آٹا چکی کا کمرشل میٹر چوری کرکے لے گئے چک نمبر677گ ب کے رہائشی مبشر غنی ولد عبدالغنی کے احاطہ مویشیاں سے چھ عدد جانور بکرے بکریاں مالیت ایک لاکھ 80ہزار روپے اسد وغیرہ تین کس نے چوری کرکے لیے چک نمبر722گ ب کے رہائشی عبدالرئوف ولد نذیر احمد کی زمین میں لگے ہوئے ٹیوب ویل کے کمرہ ٹیوب ویل موٹر مالیت ایک لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 379ت پ کے تحت نامعلوم چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

پیرمحل ( نامہ نگار ) مسلح شخص کی فائرنگ سے جان بحق ہونے اور زخمی ہونے والے خاندان کا قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج فائرنگ کرکے زخمی کرنے پر چار افراد گرفتار مقدمہ درج چک نمبر764گ ب سندھلیانوالی میں اسدالرحمن ولد عبدالرحمن نے مسلح رائفل 12بور ہمراہ دوکس نامعلوم مسلح پسٹل مجاہد خان ولد منظور حسین کے گھر میں داخل ہوکر بہنوئی اجمل کو قتل کردیا جبکہ مجاہد خان کی والدہ والد ہمشیرہ سعدیہ بی بی کو فائرمار کر زخمی کرڈالا جوابی فائرنگ میں اسدالرحمن خود بھی زخمی ہوا پولیس نے ملزم کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتارکرکے زیر دفعہ 302/324ت پ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیالین دین کا تنازعہ فائرنگ کرکے زخمی کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر668گ ب کے رہائشی عدنان ولد اصغر علی کو علی حسن عرف اذان ولد شوکت حیات قوم گادھی ساکن کوہل،محمد عثمان ولد منظور حسین،ابوالحسن ولد طاہر نعیم قوم آرائیں ساکن چک 319گ ب رضوان ولد محمد رفیق ہمراہ دونامعلوم نے ریلوے اسٹیشن پر بلواکر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے زخمی کرکے فرارہوگئے تھانہ صدر پیرمحل نے زیر دفعہ 324/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے چارملزمان کو گرفتار کرلیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) سونا خرید کرجعلی چیک دینے پر مقدمہ درج،مسلح شخص گرفتار بندوق بارہ برآمد،حرام کاری کی نیت سے دوشیزہ اغوا ، مقدمات درج ،،سونا خرید کرجعلی چیک دینے پر مقدمہ درج اصغر علی ولد محمد انور سے فخرعباس ولد رحیم بخش نے ایک تولہ سونا خرید کیا 52ہزار روپے نقد اداکردیے جبکہ 50ہزار روپے کا چیک دے دیا جو بنک سے کیش کروانے پر اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 489Fت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے مسلح شخص گرفتار بندوق بارہ برآمد مقدمہ درج محمد ناصر عظیم اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر 722گ ب سے غلام عباس ولد غلام حسین کو گرفتار کرکے بندوق بارہ بور برآمد کرکے زیر دفعہ 13/20/65ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا حرام کاری کی نیت سے دوشیزہ اغوا پانچ کس افراد کے خلاف مقدمہ درج چک نمبر720 گ ب کے رہائشی محمد اصغر ولد عبدالغفور کی سولہ سالہ بیٹی کائنات کو واجد ولد منصب وغیرہ پانچ کس زنا حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 365Bت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں