ریسکیو 1122 نے ما ہ فروری میں 1820مریضوں کو ریسکیو کیا

0
790

ریسکیو 1122 نے ما ہ فروری میں 1820مریضوں کو ریسکیو کیا
پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے 429مریضوں کو فیصل آباد شفٹ کیاگیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر
ٹوبہ ٹیک سنگھ () ریسکیو 1122 نے ہر لمحہ عوام کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیں اور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر نے اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پرایمرجنسی آفیسربشارت حمید،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمحمد مُرسلین ،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمدفاروقی،سٹیشن کوارڈینیٹرشبیر بدر،ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج وحید انور،اکاونٹ آفیسرمحمد فرحان،شفٹ انچارجز،لیڈ فائر ریسکیورز اور کنٹرول روم شفٹ انچارجز بھی موجودتھے۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فرازمنیرنے ماہ فروری کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مجموعی طورپر 7052کالیں موصول ہوئیں۔جن میں 1820ایمرجنسی کالز،1433معلوماتی کالزاور3799رانگ کالز تھیں،ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے1820ایمرجنسیزپر رسپانس کیاجن میں 322ٹریفک حادثات،1286میڈیکل،17آگ لگنے کے واقعات،22کرائم،01بلڈنگ گرنے اور 172مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں۔جن میں ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹو ٹل 1837 مریضوں کو مددفراہم کی۔ جن میں 255مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور1527مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جبکہ55مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے ماہ فروری میں 429مریضوں کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال شفٹ کیاجن میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے166، ٹی ایچ کیو گوجرہ سے 74، ٹی ایچ کیو کمالیہ سے108اورٹی ایچ کیوپیرمحل سے 81 مریضوں کو شفٹ کیاگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں