پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
876

پیرمحل ( نامہ نگار ) لاکھوں روپے کے مویشی چوری ، جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار ،دو شراب فروش گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق لاکھوں روپے کا مویشی چور ی کرنے پر چھ مویشی چوروں کے خلاف مقدمہ درج موضع نواب بھوتی کے رہائشی زمیندار مہر آفتا ب کے احاطہ مویشیاں سے ایک عدد بھینس مالیت اڑھائی لاکھ روپے خد ابخش وغیرہ چھ کس چوری کرکے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے مویشی چوروں کے خلاف زیر دفعہ 379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومتے ہوئے موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج محمد نعمان اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت جنگل مائی صفوراں کے قریب موٹرسائیکل سوار علی حسن ولد اللہ دتہ کو روک کر چیک کیا تو موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج اکرام اللہ خا ں اے ایس آئی دوران گشت چک نمبر757گ ب میں شراب فروش محمد عمران ولد حق نواز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب دس لٹر برآمد کر لی محمد رمضان اے ایس آئی نے اڈا اروتی سے مجاہد حسین ولد دمحمد نواز کو گرفتار کر کے دس لٹر شراب برامد کے زیر دفعہ 3/4ت پ شراب ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے مسلح شخص گرفتار مقدمہ درج محمد وسیم اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر720 گ ب میں اسلحہ کی سرعام نمائش کرتے ہوئے مسلح شخص آصف کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرکے زیر دفعہ 13/20/65ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں