حصیل پیرمحل میں مسلسل دودن عوامی ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد فاروق رضامیموریل لائبریری میں کیا گیا

0
636

پیرمحل ( نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تحصیل پیرمحل میں مسلسل دودن عوامی ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد فاروق رضامیموریل لائبریری میں کیا گیا اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری محمد اسلم تحصیلد ار ریونیو معاملات سے متعلق شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے محکمہ ریونیو کے تمام افسران سمیت سٹاف نے شرکت کی عوام کے مسا ئل سن کر فوری حل کیے گئے سائلین کی طرف سے درستگی ،ریکارڈ ،فردات،انتقالات ڈومیسائل،انکم سرٹیفکیٹس بارے درخواستیں دی گئیں اسسٹنٹ کمشنرنے موقع پر درخواستوں پر عملدرآمد کرایا اسسٹنٹ کمشنراعجاز عبدالکریم نے کہا کہ عوامی شکایات اور مسائل کا موقع پر ازالہ کیا جارہا ہے درخواستوں پر فوری عملدرآمدکروایاجارہاہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں