ڈپٹی کمشنرعمر جاوید ممبر صوبائی اسمبلی سعید احمد سعیدی کے ہمراہ چک نمبر 302 نور پورٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے نماز جنازہ میں شرکت

0
364

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید ممبر صوبائی اسمبلی سعید احمد سعیدی کے ہمراہ چک نمبر 302 نور پورٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور انکے لواحقین کے گھر گھر جاکر تعزیت بھی کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ اور سیکرٹری آر ٹی اے بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاویدوالدین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دلی طور پر دکھ ہے، لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ہے ہم سب والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس واقعہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ، وہ بچے شہید ہیں اور والدین کی بخشش کا ذریعہ بنے گے۔انہوں نے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاورائی عمل میں لائی جا رہی ہیں اس ضمن میں بچوں کو سکول لیجانے والا رکشہ کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی کمپنی کو ضلع میں داخلے پر فی الفور پابندی لگا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ زخمیوں ہونے والے بچوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں