جماعت اہلسنت جڑانوالہ کے زیر اہتمام جھمرہ روڈ پر نجی مارکی میں عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی

0
810

جڑانوالہ
جماعت اہلسنت جڑانوالہ کے زیر اہتمام جھمرہ روڈ پر نجی مارکی میں عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور 12 ربیع الاول کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا

جماعت اہلسنت جڑانوالہ کے زیر اہتمام جھمرہ روڈ پر نجی مارکی میں عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں اسسٹینٹ کمشنر محمد زبیر،ایس پی جڑانوالہ مصطفی گیلانی،مفتی ڈاکٹر محمد یونس،ڈی ایس پی جمشید چشتی،ملک یاسر رضا اعوان،ملک عبدالرحمان وسیر،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عارف وڑائچ نے بھی شرکت کی اس موقع پر اسسٹینٹ کمشنر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول عالمین کے لیے رحمت اور سعادت کا مہینہ ہے جس میں ہادیئے محشر تشریف لائے جبکہ ایس پی جڑانوالہ مصطفی گیلانی کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے پہلے دنیا سماجی اور معاشرتی برائیوں میں ڈوبی تھی حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل ہمارے لیے دنیا و اخرت میں نجات کا زریعہ ہوگا۔تقریب کے شرکاء نے اختتام پر 12 ربیع الاول کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں