جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس مولانا عبداللہ چشتی ضلعی صدر جماعت اہلسنت کی قیادت میں جامع مسجد دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل سے نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ نکالا گیا

0
914

پیرمحل ( نامہ نگار )جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس مولانا عبداللہ چشتی ضلعی صدر جماعت اہلسنت کی قیادت میں جامع مسجد دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل سے نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ نکالا گیا جس کی قیادت ابو العطا ء الحاج حافظ مولانا محمد عبداللہ چشتی ضلعی صدر جماعت اہلسنت مولانامفتی محمد وسیم سیالوی ، قاری منظور چشتی ، چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، محمد صدیق پیارا رانا غلام مرتضی اسسٹنٹ کمشنر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا طاہر فاروق، رانا محمد شفیق سمیت علماومشائخ ، دینی مدارس کے ناظمین، اہلسنت تنظیموں، وکلائ، طلبائ، تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ پیرمحل کے گردو نواح سے ہزاروں عاشقانِ مصطفی نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلوس میں تمام راستے میں قصیدہ بردہ شریف اور درودوسلام کا ورد کیا گیا صدر بازار پیرمحل میں محفل میلاد ہوئی جس میں غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہدیہ نعت رسول پیش کی ، الحاج حافظ مولانا محمد عبداللہ چشتی ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان، ،مفتی محمد وسیم سیالوی ،مولانا تصدق حسین گل ، مفتی عطا المصطفی سیالوی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن وسلامتی کا پیغام لے کر دنیا میں تشریف لائے اور دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن وحدیث کی تعلیم سے روشناس کروائیں مفتی محمد وسیم سیالوی ، نے کہا ہادی برحق حضرت محمد ۖ کی ولادت باسعادت کا دن تمام مسلمانوں کیلئے یکساں تقدس اور عقیدت واحترام کا حامل ہے اور اس متبرک ومعتبر دن کو عاشقان رسولۖ بھرپور مذہبی جوش وخروش سے مناتے ہیں میلادمصطفیۖۖ کے حوالے سے گلیوں بازاروں اور شاہراہوں کی سجاوٹ سے بھی سردار الانبیاء حضرت محمدۖ سے گہری عقیدت وعشق کااظہار ہوتا ہے جس میں عاشقان رسولۖ کی شرکت ان کی والہانہ عقیدت کا اظہار ہے جلوس میں شامل ہونے والے اہم شرکامیں چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم قاری منظور چشتی سمیت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا طاہر فاروق ، ، حبیب اللہ سب انجنیئر ، عبدالمجید ثمینی ، فضل حسین بابر ، طاہر مجید انکروچمنٹ آفیسر ، رضوان نقشبندی ، بابا عدنان ساگر نے شرکت کی نعیم اختر جانباز اور مفتی عطاء المصطفی نے نقابت کے فرائض انجام دیے مرکزی جلوس کی سیکورٹی فرائض نعیم اختر جانباز، عالمگیر مجاہدنے انجام دیے ، جماعت اہلسنت پیرمحل کے جوانوں نے کی جلوس دارالعلوم صاحب سے ہوتا ہوا تین کلومیٹر کا طویل چکر لگاتا ہوا اللہ چوک پیرمحل میں اختتام پذیر ہواجہاں پر محفل میلاد مصطفی ۖ منعقد ہوئی جبکہ دعوت اسلامی کے زیراہتمام جلوس مدینہ مسجد پیرمحل اور دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل سے نکالا گیا جو تین کلومیٹر کا چکر لگاکر دارالعلوم صاحب لولاک میں ختم ہوگیا جبکہ 11ربیع الاول کی رات مکی مسجد پیرمحل اوردعوت اسلامی کی طرف سے جامع مسجد غلہ منڈی پیرمحل اور جامعہ ادریسیہ مسجد کچی کوٹھی پیرمحل میں محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں تمام رات درود سلام نعت کی محفل ہوئی اور بارہ ربیع الاول ولادت کے وقت درود سلام پیش کیا گیا عید میلادلنبی ۖ کے موقع پر کے شہر کے تمام گلیوں ، بازاروں ، شاہراہوں کی سجاوٹ اور مساجد اور سرکاری عمارات پر خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں