سندھلیانوالی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاجلوس پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا سابق ایم پی اے کی قیادت میں نکالا گیا

0
748

پیرمحل ( نامہ نگار ) سندھلیانوالی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاجلوس پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا سابق ایم پی اے کی قیادت میں نکالا گیا پیر قطب علی شاہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ گھوڑوں پر سوا ر ہوکر جلوس میں شرکت کی دربار قطبیہ کے مریدین عقیدت مندوں علماومشائخ ، دینی مدارس کے ناظمین، اہلسنت تنظیموں، وکلائ، طلبائ، تاجران صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ گردو نواح کے چکوک سے سینکڑوں عاشقانِ مصطفی نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلوس میں تمام راستے میں قصیدہ بردہ شریف اور درودوسلام کا ورد کیا سندھلیانوالی مین چوک عبدالحکیم روڈ سے جلوس ہوتا ہوا دربار قطبیہ پر اختتام پذیر ہوا دربارقطبیہ پر محفل میلاد مصطفی ہوئی جس میں نعت خوانی درود سلام پیش کیا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں