چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی میاں نوید عالم اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوںکے مسائل کے حل کے حوالہ سے خصوصی اجلاس

0
1221

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی میاں نوید عالم اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوںکے مسائل کے حل کے حوالہ سے خصوصی اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اورمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔ اجلا س میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی13کیسز کاجائزہ لیاگیااورجن میں 6کیسز کو فوری طور پر حل کیا گیا۔اس موقع پر چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی میاں نوید عالم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چیئر مین ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اشتراک سے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔انہوںنے اس حوالہ سے تما م متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ارسال کردہ درخواستیں پر رپورٹس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کریں اور ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں حائل رکا وٹوں کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیون کی جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی املاک اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے،انہوںنے حقائق کی روشنی میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ کرتے ہوئے انہیں قانونی حق و ریلیف فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزیدکہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور زرمبادلہ بھجوا ملکی معیشت کے استحکا م میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مو جود ہ حکو مت ملک میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے اوور سیز پاکستانیز کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے بھر پور کو شش کر رہی ہے۔چیئر مین اووسیزپاکستانیزنے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ قانو ن اور قواعد و ضوابط کے مطابق باقی 7درخواستوں پر جلد ازجلد رپورٹس بھجوائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں