ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے ضلع بھر میں ملکی اور غیر ملکی چینی کا وافر سٹاک موجود ہے

0
834

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبارطاہر)
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے ضلع بھر میں ملکی اور غیر ملکی چینی کا وافر سٹاک موجود ہے، شہریوں کو ملکی اور غیر ملکی چینی 90 روپے فی کلوگرام کو فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سر گرم ہے،اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں، مارکیٹوں اور دیگرمقامات پر چینی آٹا کی دستیابی اور ریٹ لسٹ کے مطابق چینی اور آٹا کی فروخت کو یقینی بنا نے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مار رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں 527 دوکانوں پر سرکاری ریٹ پر چینی دستیاب ہے،شہری انہیں دکانوں پر چینی کی خریداری کریں اگر کوئی دوکاندار90روپے فی کلو گرام سے زائد فروخت کر رہا ہے تو فورا اس نمبر 046-9201001پر اپنی شکایت درج کروائیں،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزید کہا کہ تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں چینی اور اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹ سے زائد فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز اورموثر بنائیں جبکہ پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں