ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی صدارت میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

0
942

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبارطاہر)
ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی صدارت میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں سی ای او میونسپل کمیٹی محمدیونس،سی او انور بیگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد انجم،خالد حسین و دیگر متعلقہ م محکموں کے افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہاکہ کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ آڑے نہ آئے،انہوں نے کہا کہ کاروباری عمارات کی تعمیر کے نقشوں اور متعلقہ زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کی منظوری کی درخواستوں میں زمینوں کی ملکیت کے معاملات ریونیو ریکارڈ اور مروجہ شرائط کے مطابق کلیئر ہونے چاہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں