شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانان برصغیر کے لیے الگ مملکت متحدہ قومیت کا نیا انقلابی تصور دے کر احسان عظیم کیا

0
926

پیرمحل (نامہ نگار) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانان برصغیر کے لیے الگ مملکت متحدہ قومیت کا نیا انقلابی تصور دے کر احسان عظیم کیا جس کا ثمر پاکستان کی صورت میں ہمیں ملا جبکہ آج کے نوجوانوں اور بچوں کو اس بارے آگاہی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل میں مفکر پاکستان کے یوم ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ادارے کے سربراہ سجادعلی نے کیا۔اقصٰی حبیب سکالو جسٹ، سعدیہ یوسف ، فائزہ نعیم حافظ محمد فیصل، آمنہ یاسین اور سٹاف ممبران اور بچوں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔سربراہ ادارہ سجادعلی نے اساتذہ اور سپیشل بچوں کے ساتھ مل کر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا کلام اقبال پیش کیا۔بچوں نے مل کر علامہ اقبال کی مشہور نظم ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری” پر ٹیبلو پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں