ڈپٹی کمشنرعمر جاویدکی ہدایت پر شہریوں کو آئندہ موسم میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں پیشگی انسدادی اقدامات کا آغاز کر دیا

0
894

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاویدکی ہدایت پر شہریوں کو آئندہ موسم میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں پیشگی انسدادی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ اور نگرانی کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر پیر محل رانا غلام مرتضیٰ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجم رضا کی سر براہی میںتحصیل پیر محل میں خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاں کیں گی جبکہ موقع پر1لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجم رضا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی واضع ہدایات کی روشنی میں ممکنہ سموگ کی صورتحال اور مضر اثرات سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھرپورایکشن لیا جائیگا۔انہوںنے بھٹہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ،ٹائر، چمڑااور پلاسٹک کو بطور ایندھن استعمال نہ کریں ،ایسے عوامل سے زہریلے دھویں کا اخراج ہوتا جو ماحول میں فضائی آلودگی پیدا کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں