گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لئے ضلعی حکومت سخت اقدامات عمل میں لا رہی ہے

0
990

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لئے ضلعی حکومت سخت اقدامات عمل میں لا رہی ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے شہر کے مختلف کنڈجات کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزن میں ہیرا پھیری ،ریٹ لسٹ سمیت ریکاڈر کی جانچ پڑل کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کنڈ مالکان کو فوری طور پر ریکاڈر پیش کرنا کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھرمیں گنے کے وزن کے حوالے سے بنائے گئے کنڈوں اور کانٹوں کی چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔غیر قانونی کنڈے قائم کر کے کاشت کاروں کی محنت ہضم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مکمل سرگرم ہے۔تمام شوگر ملوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ طے شدہ سرکاری نرخوں کے مطابق گنے کی قیمتیں ادا کریں۔کسی کاشت کار سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور ایسا کرنے والے مافیا کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں