سینئرسول جج (سول ڈویژن ٹوبہ ٹیک سنگھ )محسن علی خان نے ضلع بھر کے مختلف گرلز و بوائز سکولوں کا دورہ کیا

0
826

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) سینئرسول جج (سول ڈویژن ٹوبہ ٹیک سنگھ )محسن علی خان نے ضلع بھر کے مختلف گرلز و بوائز سکولوں کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران فاضل جج نے سکول میں قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم بطور الگ مضمون اوراسکے ٹائم ٹیبل بھی چیک کو کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( مردانہ)مصطفی اقبال لکھ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رضوان بھی ہمراہ تھے۔سینئرسول جج محسن علی خان نے سکولوں کے معائنہ پر اساتذہ وسٹاف کی حاضری چیک کی۔فاضل جج محسن علی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سکولوں میں قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم پر بھر پور توجہ دی جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو دینی تعلیمات سے مزید روشناش کیا جائے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں