خالد بشیر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پیرمحل کا تحصیل پیرمحل کے سکولوں کا دورہ

0
821

پیرمحل ( نامہ نگار ) خالد بشیر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پیرمحل کا تحصیل پیرمحل کے سکولوں کا دورہ سکولوں میں ناظرہ ٹائم ٹیبل چیک کیاتفصیل کے مطابق ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کے سکولوں میں ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمدکے سلسلہ میں خالد بشیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل نے ہمرا شہوار امین واہگہ سول جج مجسٹریٹ درجہ اول پیرمحل ہمراہ ملک منیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل پیرمحل گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب میںاورگورنمنٹ پرائمری سکول غریب آبادپیرمحل میں ،دورہ کرکے سکولوں میں ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کے حوالے سے ٹائم ٹیبل چیک کیا اور مختلف کلاسز کوچیک کرتے ہوئے طلبہ سے قر آن پاک ناظرہ سنا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناظرہ قرآن کے حوالے سے ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سختی سے عمل درآمد کیا جائے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی میڈم نسرین اختر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ اور ، ہیڈماسٹر خاور ریاض نے خالد بشیر ایڈیشنل سیشن جج کا استقبال کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں