ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کے اعزاز میں ضلعی چیئرمین عشروزکوة کمیٹی راجہ محمد عارف خان اور معروف تاجر راجہ محمد صفدر خان کی طرف سے ظہرانہ

0
693

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کے اعزاز میں ضلعی چیئرمین عشروزکوة کمیٹی راجہ محمد عارف خان اور معروف تاجر راجہ محمد صفدر خان کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف ریاض فتیانہ ، پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن چوہدری سعیداحمد سعیدی،مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق،ڈپٹی کمشنر عمرجاوید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض،چیئرمین انٹی ناکوٹکس رمضان پروپز،چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی میاں نوید عالم،چیئرمین بلدیہ ٹوبہ میاں شہزاد احمد ،،چیئرمین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف،چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت میاں امتیاز احمد،ضلعی چیئرمین سوئی گیس ذیشان رندھاوا،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی،صدرا نجمن تاجران میاں عامر حنیف،وائس چیئرمین بلدیہ عبدالرحمان ،چیئرمین ٹیوٹاسہیل عباس ٹیپو، سپرنٹنڈنٹ جیل ملک آصف عظیم ،سٹی صدر پی ٹی آئی میاں اکرم ،چیئرمین یونین کونسل رجانہ چوہدری شبیر ننھا،صدر بار ایسوسی ایشن حاجی غلام رسول سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین عشروزکوة کمیٹی راجہ محمد عارف خان نے کہا کہ سابقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مدثر احمد بخاری فرض شناس آفیسرتھے۔ ان کی خدمات ضلع کے لئے مثالی ہیں جو کبھی بھی فرموش نہیں کی جا سکتی ۔مدثر احمد بخاری انتہائی محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دئیے۔تقریب کے احتتام پر تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کو تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیئے اور نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں