تھانہ صدر کمالیہ۔80سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والاجنسی درندہ گرفتار

0
1140

تھانہ صدر کمالیہ۔80سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والاجنسی درندہ گرفتار

تھانہ صدر کمالیہ کے موضع کھو کھر اں کی رہائشی 80سالہ ضیعف العمر خاتون سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ گرفتار۔
بشیراں بی بی بیوہ لال نے ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ کو درخواست دی کہ سائلہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ایک شخص گھر میں زبردستی داخل ہوگیا اور سائلہ کے گلے میں رسی ڈال کر گلا دبایا اور سائلہ کے ساتھ زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادتی کی ہے۔
جس پر فوری طور پرمقدمہ نمبر598/21بجرم376ت پ تھانہ صدر کمالیہ میں درج کیا گیا۔
ڈی ایس پی کما لیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم مجاہد ولد ارشاد قوم کھو کھر سکنہ راوی کھو کھر کمالیہ کو گرفتار کر لیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ڈی پی او ٹوبہ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں