میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 32کروڑ 75لاکھ 15ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا

0
754

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 32کروڑ 75لاکھ 15ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا،میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اجلاس خاص و عام وائس چیئرمین و کنونیئر چوہدری سعید الرحمن طاہر کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد، اپوزیشن لیڈر عمر فاروق باجوہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلر ذوالفقار علی ناصر بھٹو،پاکستان تحریک انصاف کے کونسلرز چوہدری شاہد سلیم،حاجی محمد علی سدھو،میاں عامر یاسین،ندیم اختر،حاجی احمد دین رحمانی ودیگر اراکین اور میونسپل کمیٹی افسران و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد نے 32کروڑ 75لاکھ 15ہزار روپے کا بجٹ پیش کیا،جس میں آمدن کا مجموعی تخمینہ 34کروڑ 48لاکھ 15ہزار روپے لگایا گیا،بجٹ میں 14کروڑ 72لاکھ 87ہزار روپے میونسپل کمیٹی عملہ کی تنخواہ کیلئے مختص کئے گئے، جبکہ روز مرہ اخراجات کیلئے 16کروڑ 50لاکھ 39ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے،چیئرمین میاں شہزاد احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ اخراجات کیلئے مختص فنڈز شہریوں کو بنیادی سہولیات پینے کے صاف پانی،سیوریج و دیگر کی فراہمی کیلئے خرچ کئے جائیں گے،ایک کروڑ 51لاکھ 89ہزار روپے کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے،45لاکھ روپے شہر کے مین ہولز،سیوریج کی سہولیات پر،10لاکھ روپے پارکس کو سرسبز و شاداب بنانے اور انکی تزین وآرائش پر جبکہ 25لاکھ روپے شہر کو روشن کرنے کیلئے سٹریٹ لائٹس پر خرچ کئے جائیں گے،چیئرمین میاں شہزاد احمد نے کہا کہ تمام فنڈز پوری ایمانداری کے ساتھ خرچ کرتے ہوئے شہریوں کو بلاامتیاز سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں