ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی قومی ووٹرڈے کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں سیمینار

0
801

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی قومی ووٹرڈے کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گلزار احتر،پرنسپل کالج ڈاکٹر احسن علی ،ماہر تعلیم رابعہ کاظم، معاشرے کے نمائندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں قومی ووٹرڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگرکیا گیا۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گلزار احترنے کہا کہ قومی ووٹرڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے اور تمام طبقات کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا ہے جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے جس سے معاشرے میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز کی سوفیصدرجسٹریشن جمہوری نظام کے استحکام اور ملکی وسائل کی مساوی تقسیم و منظم قانون سازی کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے صاحب الرائے افراد الیکشن کمیشن کی رجسٹریشن مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس حوالے سے انتخابی لسٹوں پر نظرثانی کا کام 21دسمبر تک جاری ہے شہریوں کو چاہیے کہ ووٹ کے اندراج اور صحیح پتہ کے اندراج کو یقینی بنائیں اور شہری 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کے اندراج کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ماہر تعلیم رابعہ کاظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، آئین پاکستان حق رائے دہی سے جمہوری قوتیں مضبوط کرنے کا اختیار دیتاہے، ووٹ کے زریعے عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا بنیادی شہری حق ہے کہ وہ مردوں کی طرح اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ جن معاشروں میں رائے عامہ کو بھرپور اہمیت دی جاتی ہے وہ معاشرے تعمیر وترقی کے میدان میں ہمیشہ کامیاب وکامران ہوتے ہیںکیونکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں اور جمہوری نظام کے تسلسل میںکردار کی اکائی صرف اور صر ف ووٹرز ہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں