تحصیل گوجرہ میں کرسمس ڈے کے موقع پر مختلف چر چز کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ،صفائی ستھرائی کا بھی تفصیلی معائنہ

0
820

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے سپیشل کوارڈی نیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے ہمراہ تحصیل گوجرہ میں کرسمس ڈے کے موقع پر مختلف چر چز کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ،صفائی ستھرائی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور مسیحی بھائیو ں کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ حسن نذیر ،ڈی ایس پی وقار احمد ودیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تمام مسیحی اپنے مذہبی تہوار مکمل جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ منا رہے ہیں تمام طبقات امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر یں ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں ۔ سپیشل کوارڈی نیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادی نے ہمیشہ محب وطن اور پرامن شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے ، ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ہر سال کی طرح اس بار بھی مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کی دعا کروائی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں