ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

0
649

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ، ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر ، سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کرسمس ،قائد اعظم ڈے اور نیو ایئر نائٹ بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 25دسمبرکے موقع پرضلع بھر کے چرچ کی سکیورٹی پلان اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو کامیاب بنانے بارے انتظامات کو حتمی شکل دی گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں کو بہتر انداز میں منانے کیلئے حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حکومت ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ کرسمس ،قائد اعظم ڈے اور نیو ایئر نائٹ پرایمرجنسی سروسز کے اداروں سمیت تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو چوکس انداز میں نبھائیں اور اس سلسلے میں تمام ترانتظامات کوہائی الرٹ رکھا جائیگا جبکہ ریسکیو1122کی جانب سے خصوصی ڈیوٹی پلان مرتب بھی کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ مسیحی برادری کے تہوار کے حوالہ سے کرسمس بازار20دسمبر سے ضلع کی چاروںتحصیلوں میںلگائے جائے گے ۔کرسمس بازاروں میں پولیس، محکمہ مال سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین سمیت ڈیوٹیاں تفویض کی دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائینگی۔قائد اعظم ڈے کے حوالے سے شہر کے داخلی وخارجی راستوںسمیت سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے۔سکول وکالجز میں پروگرام کو حتمی شکل دی جائے۔ نیو ایئرنائٹ کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی طرف کئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں