ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کے حوالے سے تقریب

0
715

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ڈویژنل پبلک سکول میں قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید تھے ۔اس موقع پرجبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن ، پارلیمانی سیکرٹر ی چوہدری سعید احمد سعیدی ،مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر، چیئر مین اوورسیز پاکستان کمیٹی میاں نوید عالم، چیئر مین شکائت سیل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار خاور شیر خاں گادھی،چیئرمین ٹیوٹا سیہل عباس ٹیپو، صدر بار ایسو سی ایشن حاجی اختر رسول ظفر ایڈووکیٹ ،چیئرمین انجمن بہبود مریضاں میاں عبدالستار ، صدر مرکزی انجمن تاجران عامر حنیف، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی، میاں محمد اکرم،عارف جانباز قاضی، میاں محمد زاہد پرویز، جمشید گل، اویس سیالوی،ڈی ای او سیکنڈری طاہر محمود ،پرنسپل ادرہ ہذا رائو ڈاکٹر محمد صدیق سمیت اساتزہ اور طلبا وطالبات کے والدین سمیت میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار ایمان اتحاد تنظیم پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کا مستقبل سنوار سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان لاالہ الا اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہمیں چاہیے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی پوری ایماندرای کے ساتھ کریں تاکہ اس ملک کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو مکمل آزادی حاصل ہے یہ وہ وقت ہے کہ تمام مکاتب فکر اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان کو مستحکم کریں اور امن کا گہوارہ بنائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن ، مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق اورپارلیمانی سیکرٹر ی چوہدری سعید احمد سعیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے عظیم لیڈر محمد علی جناح کی بے مثال جدو جہد کی یاد دلاتاہے ۔ انہوں کہا کہ بہت سے لوگوں نے تاریخ پر اچھے اثرات چھوڑے لیکن ہمارے قائد وہ ہیں جنہوں نے تاریخ رقم کی یہ بات کہنا غلط نہ ہو گی کہ وہ ایسی تاریخ ساز شخصیت تھے جو کہیں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم بہترین سیاست دان اور مسلمانوں کے عظیم لیڈر ہیں جن کو کبھی دل سے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پاکستان کو قائد کا پاکستان ہم بنائیں گے ۔ اس موقع پر ڈویژنل پبلک سکول کے طلبا و طالبا ت نے قائد اعظم محمد علی جناح کی گرا قدر خدمات اور کارناموں پر روشنی اور ملی نغمہ پیش کر کے وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کیا۔تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں