ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کویوریا کھاد کی حکومتی ریٹ پر فراہمی کے لئے ہمہ وقت متحرک

0
709

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کویوریا کھاد کی حکومتی ریٹ پر فراہمی کے لئے ہمہ وقت متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے گندم کی فصل کے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی ریٹ پر فراہمی کے سلسلہ میں غلہ منڈی اور چک نمبر 281پھاٹک کا دورہ کیا اور کھاد ڈیلروں کے گوداموں میں طلب اور سد کا جائزہ لیا۔اس موقع پرفوکل پرسنل پرائس کنٹرول محمد عظیم دیگر زراعت افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کھاد گوداموں پر کسانوں کو حکومتی ریٹ پر یویا کھاد کی فراہمی کو چیک کیااور کھاد ڈیلروں کو گندم کے کاشتکاروں کو کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے حوالہ ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر دوکانوں کو سیل اورقانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھاد کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا ر ہے ہیں ، ضلع بھر میں کھاد کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جبکہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں اس ضمن میں گورنمنٹ کے مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں