ضلع بھر میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں جوائنٹ ٹیم اپنی ذمہ داریاں بہترطریقہ سے انجام دے رہی ہے

0
392

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی آقصہ غفورنے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں جوائنٹ ٹیم اپنی ذمہ داریاں بہترطریقہ سے انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلع میں ڈی سی عمر جاوید کی سربراہی میںکارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں گذشتہ روز حادثات کے تدراک ، شاہرائوں کو محفوظ بنانے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لئے لیے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گی۔جس کی دوران گنے کی لوڈ ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز لگائے گئے اور ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی 10 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی آقصہ غفور نے کہا کہ ڈرائیوز کوپاپند کیا جارہا ہے کہ وہ سپیڈ آہستہ رکھیں۔کراسنگ کے لئے مناسب جگہ پر دوسری گاڑیوں کو راستہ دیں اور زیادہ دھند کی صورت میں ہرگز سفر نہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں