پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
588

پیرمحل ( نامہ نگار ) پٹرول پمپ کا کیش چوری کرنے پر ملازم کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 696گ ب کے رہائشی خرم شہزاد ولد محمد یعقوب کے پٹرول پمپ پر ثقلین حیدر ولد مظہر حسین ملازم تھا ثقلین حیدر نے لاکر سے 80لاکھ 70ہزار روپے چوری کرلیے اور فرارہوگیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 381ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار )ڈنڈوںسوٹوں بیلٹس سے تشدد کرنے پر پانچ کس افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر771گ ب ملازم حسین شاہ ولد نذیر حسین شاہ کے بیٹوں پر ملزمان اسامہ وغیرہ پانچ کس نے ڈنڈے بیلٹ اور ہنٹر سے حملہ کرکے تشدد کانشانہ بنایا شدید زخمی کردیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 337A1/337F2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا وجہ عناد پرانی رنجش کا تنازعہ بیان کی گئی ہے
پیرمحل ( نامہ نگار )سات بچوں کی ماں کو حرام کاری کی نیت سے بچوں سمیت اغواکرنے پر دس افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع شاہ پور کی رہائشی ماجاں بی بی کو اس کے سات بچوں سمیت مسمیان نوشاء ولد نذر وغیرہ دس کس حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے محمد اشفاق ولد سلطان مغویہ کے ماموںکی درخواس پر زیر دفعہ 496-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )ہزاروں روپے مالیت کی ٹیوب ویل موٹر چوری کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج چک نمبر759گ ب کے رہائشی حافظ محمد کاشف ولد اسداللہ کے زرعی رقبہ سے پانی لگانے والے ٹیوب ویل کی موٹرمالیت 70ہزار روپے ناصر ولد شیر وغیرہ چارکس نے چوری کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )ٹریکٹر ٹرالیوں پر اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ چلانے پر دومقدمات درج نثا راحمد اے ایس آئی نے دوران گشت ٹریکٹر ٹرالی درائیور فیصل ندیم ولد لیاقت علی ، اور محمد عظیم ولد محمد جمیل کو اپنے اپنے ٹریکٹر ٹرالی پربذریعہ ٹیپ ریکارڈ اونچی آواز میں گانے چلاکر عوام الناس کے سکون میں خلل ڈالنے اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 6PSSRت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں