نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں خلاف ورزی اور مصنوعی قلت کرنے والے عناصر دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے

0
724

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران اشیائے خوردونوش کی از سرنو مقرر کئے گئے نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی اور مصنوعی قلت اور مہنگائی پیداکرنے والے عناصرریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز میاں محمد عرفان ،ای اے ڈی اے زاہد شریف ،،فوکل پرسن محمد عظیم ،نمائندہ صاسمیت انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں روزمرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو ازسر نو تعین کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اشیائے خوردونوش کی نئی طے کردہ قیمتوں کے مطابق فروخت ہونگی جن میں 10کلو اور 20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ،ویجیٹیبل گھی و آئل حکومتی پالیسی کے مطابق جبکہ چاول باسمتی سپر پرانے 138روپے، اور نئے باسمتی سپرچاول127،چاول اری (ٹوٹا)59روپے فی کلو گرام اور چینی سفید حکومتی پالیسی کے مطابق ایکس مل ریٹ 2روپے فی کلوفروخت ہوگی۔ اسی طرح کالا چنا موٹا لوکل 142 اورباریک134 روپے، سفید چنا موٹا لوکل202روپے اور باریک188روپے ، دال چنا باریک 137،دال چنا موٹی146روپے،دال مسور موٹی غیر ملکی 198اور باریک غیر ملکی 213، دال ماش دھلی ہوئی 251روپے ، دال ماش بغیر دھلی223، بیسن 151روپے فی کلو گرام ، دال مونگ بغیردھلی ہوئی 132روپے ، پسی ہوئی لال مرچ 320روپے فی کلوگرام ،چھوٹا گوشت800روپے ، بڑا گوشت400روپے فی کلو گرام، کھلادودھ85روپے لیٹر،دہی90روپے فی کلو، روٹی تندوری/ خمیری 100گرام8روپے،نان سادہ 10روپے، کوئلہ 70 روپے فی کلو گرام جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ سبزی ،پھل ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء مارکیٹ کمیٹی کے روزمرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں ا س ضمن میں کوئی شخص یا دوکاندار مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ وصول نہیں کرے گا۔ ہرکاروباری شخص اپنی شاپس پر نمایاں جگہ نرخ نامہ مقرہ کروہ آویزاں کرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں