جشن بہاراں اس خطے کی تہذیبی و ثقافتی روایات کا امین ہے جس کے ذریعے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں

0
652

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )جشن بہاراں اس خطے کی تہذیبی و ثقافتی روایات کا امین ہے جس کے ذریعے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ زراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی اور مختلف کھیلوں کو فروغ بھی ملتاہے۔جشن بہاراںپنجاب کاقدیمی تہوار ہے جس کا انعقاد خوش آئین بات ہے دیگر اضلاع کے لوگوں کو بھی سال بھر میں ایک مرتبہ باہمی میل جول اور رفاقت کا موقع بہم پہنچتا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ضلع کونسل کے زیر اہتمام سپورٹس سٹیڈیم میںدو روزہ جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کے مہمانان خصوصی مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق ، پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی ،ڈی پی او نجیب الرحمان تھے ۔جبکہ اے ڈی سی جی محمد ابو بکر ،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،راجہ صفدر خان،جاوید اکرم ، خاور خان گادھی،راجہ محمد عارف خان، چوہدری سہیل عباس ،سہیل غنی،میاں محمد اکرم ،میاں محمد عبدالستار سمیت تمام محکموں کے سربراہی بھی شرکت تھے ۔افتتاحی تقریب کے موقع پررسم پرچم کشائی ،محکمہ پولیس،ریسکیو 1122اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے مارچ پاسٹ پی ٹی شو،ٹیبلو،لوک ناچ دھریس ،لڈی ڈانس کے علاوہ دیگر رنگا رنگ اور تفریحی پروگراموں کا مظاہرہ کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ اس بار جشن بہاراں کو روایتی و ثقافتی رنگوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تفریحی پروگرامز میں اضافہ اور جدت بھی پید ا کی گئی ہے جس سے مویشیوں کے شائقین افراد کے علاوہ ادبی اور جمالیاتی ذوق کے حامل خواتین و حضرات کی دلچسپی کے ایونٹس شامل ہیں۔رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق شائقین میلہ سے کہا کہ وہ منظم انداز میں جشن بہاراں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کر کے لطف اندوزہوں اور آپس میں پیار ومحبت ، یگانگت اور اتحادو اتفاق کی فضا کو مزید مستحکم کریں۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ضلع کو لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبہ جات میں خصوصی مقام عطا کیا ہے اور اس خطہ کے مویشی پال اور کسان بے حد شوق،محنت اور دلچسپی سے بہترین اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی افزائس و پرورش اور کھیتی باڑی میں ملک بھر میں مشہورہیں انہوںنے کہا کہ جشن بہاراں کے انعقاد کا اصل مقصد عوام کو مل بیٹھنے اور نئے زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے جسے اپنا کر ہمارے کسان بھائی اپنی فی ایکٹر پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ہمارے ملک کی اسی فیصد آباد ی دیہی عوام پر مشتمل ہے۔ جوکہ زیادہ تر زراعت کا پیشہ ہے۔ اس میلہ میں حصہ لینے سے نہ صرف اچھے مویشی پالنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ دوسرے لوگوں میں بھی اس شعبہ میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صنعت کار حضرات کے لئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پیش کرنے کاموقع فراہم ہوتاہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ نے کہا کہ میںمرد و خواتین اوربچوں کیلئے فوڈ فیسٹول کے علاوہ پھولوں اور پھلوں کی نمائش اور دیگر تفریحی پروگراموں کابھی اہتمام کیا گیا ہے۔بعدا زاں مختلف لائیو سٹاک کے فارمز سے آئے ہوئے خوبصورت اور دودھ دینے والے جانوروں کی نمائش ،گھوڑا ڈانس ،ٹریک ریس اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے جنہیں دیکھ کر شائقین میلہ بھرپور اندازمیںلطف اندوز ہوئے۔جشن بہاراں میں محکمہ زراعت ، تعلیم، جنگلات ،ایگری کلچر ریسرچ انفارمیشن یونٹ ،مصنوعی نسل کشی،زرعی انجینئرنگ اوردیگر مختلف سرکاری و نجی اداروں کی طرف سے سٹالز لگائے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں