وید رؤف ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن نے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سالانہ انسپکشن کے حوالے سے دورہ کیا

0
937

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کی ہدایت پر جناب نوید رؤف ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن نے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سالانہ انسپکشن کے حوالے سے دورہ کیا ۔،اس موقع ڈی آئی جی صاحب کی آمد پر انہیں جیل گارڈ کے چوک وچوبند دستہ و جیل بینڈ نے سلامی دی،ڈی آئی جی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ملازمین کے نئے پریڈ گراؤنڈ کا دورہ کیا، سالانہ انسپکشن کے دوران ڈی آئی جی صاحب نے اندرون جیل خواتین وارڈ،خواتین سٹیچنگ کلاس،نو عمر بیرک،رہائی سکول نو عمر بیرک،کچن اسیران،غلہ گودام،قرنطینہ وارڈ حوالاتی بیرکس،ویدی بیرکس سزاے موت سیلز میں مقید اسیران کی بیرکس دورہ کیا، جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور اسیران کو کسی بھی قسم کے درپیش مسائل کی بابت دریافت کیا،دوران وزٹ ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہو رریجن نے اندرون جیل پبلک کال سنٹر کابھی دورہ کیا ہینڈی کرافٹ کلاس کا معائنہ کیا جہاں ہنر مند اسیران کی جانب سے تیار کردہ مختلف آرٹیکلز کو دیکھا اور ٹف ٹائل کلاس میں اسیران کی جانب سے تیار کردہ ٹائلوں کے مختلف نمونہ جات کامعائنہ کیا ،سالانہ انسپکشن کے دوران ڈی آئی جی صاحب نے مستحق اسیران اور نوعمر اسیران میں تحائف گرم سوٹ اور عورتوں کے ہمراہ مقید چھوٹے بچوں میں گفٹ پیک تقسیم کئے اور کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگایا اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی، ڈی آئی جی نے تمام جیل آفیسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوے اپنی ڈیوٹی کو محنت لگن اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے ویژن کے مطابق اسیران کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور محنت سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی آئی جی نے ڈسٹرکٹ جیل میں ملازمین اور اسیران کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے عملی اقدامات اور بہترین سالانہ انسپکشن پر سپرینٹنڈنٹ جیل ملک آصف عظیم اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور پریڈ و کٹ پریڈ میں حصہ لینے والے ملازمین و آفیسران کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں