اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکرکا اچانک ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

0
852

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے اچانک ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے سردی کے موسم میں بے گھر اورمسافر حضرات کو رات گزارنے کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔ صاف گرم بستروں کی موجودگی، کھانے کے معیار اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ پناہ گاہ میں عارضی قیام پذیر افراد سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔ اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا کہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان لوگوں کاحق ہے، پناہ گاہوں میں لوگوں کا خیال رکھنا ذمہ داری اور فرض ہے۔انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی، اللہ تعالیٰ بھی صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے رجانہ سروس اسٹیشن کا وزٹ کیا اور زائد قیمت پر اشیاء کی فروخت پر 20ہزار جرمانہ عائد کیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں