کارکردگی پولیس خدمت مرکز ماہ جنوری

0
717

کارکردگی پولیس خدمت مرکز ماہ جنوری2022
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی زیر قیادت ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ عوام کو جدید اور فور ی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ جس کی تازہ مثال پولیس خدمت مرکز کا قیام ہے۔ پولیس خدمت مرکز کا مقصد لوگوں کو پولیس کے متعلقہ سہولیات ایک چھت کے نیچے فراہم کرنا ہے ۔ پولیس خدمت مرکز پر FIRکی کاپی ، رپورٹ گمشدگی، اندراج کرایہ داران ، گاڑیوں کی تصدیق، پولیس کریکٹر سر ٹیفکیٹ ، ڈرائیونگ لائسنس، جنرل پولیس ویری فکیشن ، قانونی رہنمائی برائے عورتوں پر تشدد، جرم کی اطلاع سمیت 12 سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے منسلک تحصیلوں اور دیہات میں رہائش پزیر لوگوں کی سہولت کے لیے پولیس موبائل خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر تحصیل ہائے اور دیہاتی آبادیوںکودرج بالا سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
ماہ جنوری 2022 کے دوران پولیس خدمت مرکز میں (ڈرائیونگ لائسنس لرنر اور تجدید لائسنس کروانے کے لئے651 افراد)(انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس19) (پولیس کریکٹر سر ٹیفکیٹ273افراد)( FIRکی کاپی کے حصول کے لئے 24افراد) ( وہیکل ویری فکیشن 14افراد)( جنرل ویری فکیشن 156افراد)( اندراج کرایہ داران 57)افراد تشریف لائے ۔ جنہیں فوری مطلوبہ سہولیات مہیا کی گئیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں