چھبیسواں سالانہ عظیم الشان فٹ بال اینڈ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد چک نمبر331 گ ب سلیم پور میں منعقد ہوا

0
517

پیرمحل ( نامہ نگار ) چھبیسواں سالانہ عظیم الشان فٹ بال اینڈ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد چک نمبر331 گ ب سلیم پور میں منعقد ہوا معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں امجد علی ناز، چیئر مین یونین کونسل چوہدری نجف ریاض اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی فائنل میچ چک 298 گ ب حیدری کلب اور 346 گ ب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ346گ ب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا تفصیل کے مطابق سالانہ عظیم الشان فٹ بال اینڈ کبڈی ٹورنامنٹ چک 331 گ ب سلیم پور کے فٹ بال گرائونڈ میں پانچ روز جاری رہا جس میں علاقے بھر سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کا آخری ٹاکرا چک نمبر 298گ ب حیدری کلب اور 346 گ ب کے درمیان کھیلا گیا کانٹیدار مقابلے کے بعد 346 فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے سے ایک گول سے فائنل اپنے نام کیا ٹورنامنٹ پر ہزاروں شائقین نے شرکت کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں امجد علی ناز مینجر مریڈ بریڈ اور چیئرمین یونین کونسل نجف ریاض اللہ نے بطور مہمان نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں کیش اور انعامات تقسیم کیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں