پیرمحل فٹبال کلب کے زیر انتظام پہلا عظیم الشان الگیلان فٹبال ٹورنامنٹ گل فٹ بال کلب 346گ ب نے جیت لیا

0
591

پیرمحل( نامہ نگار ) پیرمحل فٹبال کلب کے زیر انتظام پہلا عظیم الشان الگیلان فٹبال ٹورنامنٹ گل فٹ بال کلب 346گ ب نے جیت لیا ینگ فارمر فٹ بال کلب چک 670گ ب نے دوسری پوزیشن حاصل کی تفصیل کے مطابق پیرمحل فٹبال کلب کے زیر انتظام پہلا عظیم الشان الگیلان فٹبال ٹورنامنٹ جس کے سرپرست عمرحیات خان تھے جس میں علاقہ بھر کی ٹیموںنے شرکت کی فٹ بال ٹورنامنٹ میں سیمی فائل مقابلہ چک نمبر670/11 ینگ فارمر بمقابلہ فرید فٹبال کلب333گ ب670/11 ینگ فارمر فٹبال کلب نے پنلٹی کک پر میچ جیت کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا دوسرا سیمی فانل النور فٹبال کلب 342گ ب بمقابلہ گل فٹبال کلب 346گ ب کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا چک نمبر 346گ ب گل فٹ بال کلب نے میچ پنلٹی کک پر جیت لیافائنل کے مقابلہ میں ینگ فارمرفٹ بال کلب اور گل فٹ بال کلب کے درمیان میچ ہوا جو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد برابر رہا پنلٹی کک پر گل فٹ بال کلب 346گ ب فائنل مقابلہ جیت کر پہلا انعام 30ہزار روپے نقدمع ٹرافی جبکہ ینگ فارمر کلب چک 670گ ب نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے 25ہزار روپے کیش پرائز مع ٹرافی حاصل کرلی مہمان خصوصی حاجی لیاقت علی رحمانی ، اقبال گجر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں