واپڈا کی ممکنہ نج کاری ،واپڈا ملازمین سب ڈویژ ن فیسکو پیرمحل نے دفترو ں کو تالے لگاکر احتجاج

0
435

پیرمحل ( نامہ نگار ) واپڈا کی ممکنہ نج کاری ،واپڈا ملازمین سب ڈویژ ن فیسکو پیرمحل نے دفترو ں کو تالے لگاکر احتجاج ہڑتال کے باعث دفاتر آنے والے سائلین کو مشکلات تفصیل کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے)کی کال پر بجلی سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف سب ڈویژ ن فیسکو پیرمحل ملازمین نے دفترو ں کو تالے لگا کر احتجاج کیا واپڈا یونین رہنمائوں نے کہا نجکاری ہماری لاشوں پر ہو گی یہ حکومت ادارے بیچ کر ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی ہے، ملازمین سراپا احتجاج موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر ملکی آئین اور اپنے منشور کے برعکس یک طرفہ طور پر قومی اداروں کی نجکاری کرنے پر تلی ہوئی ہے واپڈا نجکاری ہمیں کسی صورت میں منظور نہیں ہے،جب تک نجکاری کے فیصلے کو واپس نہیں لیا جائے گا تب تک احتجاج جاری رہے گا موجودہ حکومت نے مزدوروں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے برعکس لاکھوں مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو بے روزگار کرکے ملک میں امن و امان، غربت، جہالت، پسماندگی اور بیماری کے مسائل میں مزید اضافے کر رہے ہیں یہ نیا پاکستان اور مدینہ ریاست قائم کرنے کے وعدہ کے خلاف عوام کی بنیادی ضرورت بجلی کے منافع بخش اداروں کو نجکاری کرکے مزید بجلی کی مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں