تحت صحت انصاف کارڈ کی فراہمی اور عوام کو بہتر صحت سہولیات مہیا فراہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کے زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی میں اجلاس

0
351

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ضلع میں انصاف صحت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کی فراہمی اور عوام کو بہتر صحت سہولیات مہیا فراہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کے زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو شہاب عالم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء اور انتظامات بارے بریفنگ دی گی ۔جبکہ صحت انصاف کارڈ کی 9فروری کو فراہمی اور اس سے منسلک صحت سہولیات اور آگے کے لائحہ عمل کے حوالے بھی تفصیلاً بتا یا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی اولین ترجیح ہے کہ پاکستانیوں کو معیاری اور فری ہیلتھ سہولیات فراہم کی جائیں۔ صحت انصاف کارڈ سے ضلع بھر کے عوام کو مختلف ہسپتالوں میں تمام چھوٹے بڑے بیماریوں کا مفت علاج ممکن بنایا جائیگا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہر خاندان کو 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسرہو گی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے افسران کو کہا کہ انصاف صحت کارڈ پروگرام کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنانے کیلئے عوام اور صحت سہولیا ت مہیا کرنے والے اداروں کے لئے آگاہی مہم چلائی جائیں تاکہ کوئی بھی فرد اس سہولت سے محروم نہ رہ جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں